اے ڈی بی 33

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی یہ رقم پنجاب میں زراعت ، تعلیم اور صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رقم پاکستان کے صوبے پنجاب میں 3 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے جو زراعت ،تعلیم اور پنجاب میں صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر رقم خرچ کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کا مقصد پنجاب کی معاشی گروتھ کو بڑھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں