عالمی ادارہ صحت 206

ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فوائد خدشات سے زیادہ ہیں، ڈبلیو ایچ او

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے ایک بیان میں کہاکہ ویکسین کے فوائد اس سے لاحق خدشات سے کہیں زیادہ ہیں۔ڈبلیو ایچ او ماہرین نے امریکا کی جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو کورونا وائرس کی دیگر اقسام والے کیسز میں موثر قرار دے دیا۔ادھر کینیڈا کی مشاورتی کمیٹی اور بیلجیئم کے طبی ماہرین نے بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین کو کورونا سے بچاو کے لیے محفوظ قرار دے دیا جبکہ ڈبلیو ایچ او ایڈوائزری کمیٹی اور یورپی میڈیسن ایجنسی کی اسٹرازینیکا ویکسین سے متعلق رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ خون میں پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد بارہ سے زائد یورپی ممالک نے آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں