ایران، امریکا 14

ایران، امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم ، مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے: میڈیا رپورٹ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم لیکن مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی نے واشنگٹن سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بظاہر ختم ہو چکی ہے اور نئی فوجی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مذاکرات کا امکان اب بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ مؤقف دوہرا رہے ہیں کہ ایرانی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا امکان ختم ہو گیا ہے تو ٹرمپ نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ کبھی اس نتیجے پر نہیں پہنچیں گے۔

صدر ٹرمپ کے لئے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے چاہے میدان میں حملے جاری کیوں نہ ہوں۔

امریکا کی ترجیح یہ ہے کہ مذاکرات کا تصور برقرار رہے کیونکہ امریکی انتظامیہ اب بھی چاہتی ہے کہ بات چیت آگے بڑھے اور آخرکار کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں