بیرسٹر عقیل ملک 12

ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا،تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہونگی’ بیرسٹر عقیل

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے،اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے،سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا،تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی،کہا جاتا ہے ایران پر سے پابندیاں ہٹنے سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی، حکومت اسکلڈلیبرفورس پرکام کررہی ہے،لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ ہنرحاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہنر کے بغیر بیرون ممالک بھی لوگوں کو نہیں لے رہے،ہنر نہیں ہے تو سیکھیں ،حکومت مواقع فراہم کر رہی ہے،وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی حد تک برف پگھلی ہے،آگے کتنی پیشرفت ہو گی یہ دیکھنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں