ٹرمپ 18

ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی امریکی فوجی کو قتل کرتا ہے تو اسے اس کی قیمت کئی گنا زیادہ چکانا پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرے گا، اسے اس قتل کی کئی گنا قیمت ادا کرنا ہوگی۔”

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس حوالے سے واضح ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہدایت وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیل کین اور امریکی فوج کی پوری قیادت کو دی جا چکی ہے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں اور جوابی اقدامات کے باعث خطے کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں