ایران اور امریکا 115

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ختم ، آئندہ ملاقات پر اتفاق

تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا روم میں پانچواں دور ختم ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکی حکام کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ امریکا اورایران کیدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مشرق وسطی میں امریکا کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں