سردار ایاز صادق 16

ایاز صادق کا بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کی تعریف کی ۔

سر دار ایاز صادق نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں، سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں