لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ عثمان بزدار سے لاہور میں صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور حامد یار ہراج کی ملاقات ہوئی ہے۔
عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کا اعلان قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قومی مفادات کا رتی بھر بھی احساس نہیں، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو دا وپر لگارہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے سیاسی ناپختگی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں، اپوزیشن کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی، تحریک انصاف متحد ہے اور حکومت مدت پوری کرے گی۔