سینیٹر فیصل جاوید 215

اپوزیشن کا ایک بار پھر مارچ کرنا تحریک عدم اعتماد سے راہ فرار ہے،سینیٹرفیصل جاوید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک بار پھر مارچ کرنا تحریک عدم اعتماد سے راہ فرار ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدم اعتماد کا ووٹ نہیں عدم اعتماد کا نوٹ چلا رہے تھے اور اب یہ عدم اعتماد کے روڈ پر چڑھ گئے ہیں، اسمبلی میں آ اور اپنا نمبرپورا کرو، کپتان اب انہیں بھاگنے نہیں دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں