طلال چودھری 19

اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر مسائل حل نہیں ہوتے تو اپوزیشن اسی طرح مائنس ہوتی رہے گی، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہا کہ جج نے استعفے کی وجوہات لکھی ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ اگر 18ویں یا 19ویں ترمیم سے جج بنے تو وہ کیا زیادہ مقدم ہوں گے؟ اگر 26 ویں اور 27 ویں ترمیم سے کوئی جج بنے تو وہ کم مقدم ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں