سردار ایاز صادق 11

اپنے سٹاف کا تحفظ نہ کرسکوں تو مجھے اس کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ اس ایوان کے ارکان،اپنے سٹاف کا تحفظ نہ کرسکوں تو مجھے اس کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں،پاکستان کے مفاد سے ہماری حدود شروع ہوتی ہیں۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی میں ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقبال آفریدی نے سٹاف کے ایک اہلکار کو مارا،کیا یہ اس کے سامنے بول سکتا تھا،ڈی جی کو گالیاں دیں میں نے معذرت کی۔

یہاں کھڑے ہوکر سلیم داد اور جنید اکبر کو گالیاں دی گئیں، میں نے اس ہائوس میں اپنے عملے کو اپنے ممبران کو تحفظ دینا ہے۔اگر میں ان کو تحفظ نہیں دے سکتا تو مجھے یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں