عابد شیر علی 164

اندھیروں کے بطن سے ہی اجالا پھوٹتا ہے، عابد شیر علی

لندن (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اندھیروں کے بطن سے ہی اجالا پھوٹتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عابد شیر علی نے لکھا ہے کہ ملک میں آمریت نما ہتھکنڈے اب طاقت کے توازن میں بدلا کا سامنا کر رہے ہیں۔

عابد شیر علی نے لکھا کہ نواز شریف کا بیانیہ اپنے اصولی موقف کے بل پر عوامی حلقوں میں سرایت کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب جمہوریت اور آئین کی دی ہوئی سول بالادستی کی بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں