امریکی گیم جی ٹی اے 7

امریکی گیم جی ٹی اے 6 کی فروخت کا آغاز 25جون سے ہو گا

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)بے صبری سے انتظار کیے جانے والے گیم کا شائقین تک پہنچنے کا وقت قریب آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور امریکی گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA 6) کی پری سیلز (پیشگی فروخت)کا آغاز 25 جون سے ہو گا۔

معروف امریکی کمپنی راک اسٹار گیمز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس گیم کے دیوانوں کو آگاہ کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور منتخب ریٹیلرز پر گیم کے پری آرڈرز کا آغاز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس گیم کی قیمت کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ اس گیم کی قیمت 80 ڈالرز ہو سکتی ہے۔

امریکی کمپنی راک اسٹار گیمز کا گیم (GTA VI) دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد 19 نومبر کو ریلیز ہو گا۔یہ گیم تاریخ کا دوسرا سب سے زیادہ بکنے والا ویڈیو گیم (GTA V) کے 13 سال سے زیادہ عرصے کے بعد سامنے آ رہا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں اس سیریز کے تمام گیمز پر تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے اور کھیلنے والے شخص کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ترغیب دینے کے الزامات لگ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں