اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے اڈے مانگنے کے لیے ماحول بنایا ہوا تھا۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران معید یوسف نے کہا کہ ان معاملات میں اشارے کنائے بھی بہت اہم ہوتے ہیں ، لیکن ہم نے کلیئر کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے کسی نے اڈوں کے متعلق بات نہیں کہی ، میں صرف اپنا بتا سکتا ہوں کہ مجھ سے اوپر اگر کسی سے بات ہوئی ہو تو مجھے علم نہیں۔
معید یوسف نے پاک امریکہ تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں دونوں طرف عدم اعتماد ہے ، اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا عدم اعتماد یہ ہے کہ وہ افغانستان میں ہم پر 20 سال سے ڈبل گیم کا الزام لگا رہا ہے ، وہ غلط کہہ رہے ہیں لیکن وہ یہ بات تو کرتے ہیں