شرجیل انعام میمن 32

امریکا، ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی اہم کامیابی ہے، شرجیل میمن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ امریکا، ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مبارکباد کے مستحق ہیں، دنیا جانتی ہے پاکستان سفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، پاکستان چاہتا ہے پوری دنیا میں امن ہو، مذاکرات کے دوران پوری دنیا کی نظر پاکستان پر تھی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو اپنی اہمیت سے واقف کروایا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وہ کام کیا جس سےعوام کا فائدہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دے چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیکٹر کو سبسڈی کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیح ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے اقدامات کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں