عباس عراقچی 10

امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی، عباس عراقچی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارت کاری کو دوبارہ درست سمت پر لانا ناممکن نہیں، تاہم امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ یہ دباؤ کے نتیجے میں نہیں ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اعتماد قائم کرنا، احترام کے ساتھ بات چیت کرنا، ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کی بحالی کے لیے امریکا کو دباؤ کے بجائے اعتماد اور احترام کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں