شاہد خاقان عباسی 267

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کو متنازع بنا دیا ہے، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کو متنازع بنا دیا ہے، پی ڈی ایم چور دروازے سے آ ئین میں ترمیم کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا پی ڈی ایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل میں پیسے لینے، دینے اور خریدنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی کے تجویز اور تائید کنندہ نہ ہوتے تو گیلانی صاحب کے کاغذات مسترد کر دیے جاتے، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے والے کا وکیل ہی نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں