اقوامِ متحدہ 128

اقوامِ متحدہ کا یوکرین کو مزید چارکروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوامِ متحدہ نے یوکرین کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مزید چارکروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے نیویارک میں کہا کہ یہ رقم خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اہم اشیا یوکرین پہنچانے اور ضرورت مندوں کی نقد امداد کے لیے استعمال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع میں اضافہ چاہے حادثاتی ہو یا دانستہ طور پر پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہوگا۔

روس کی جانب سے اپنی جوہری فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کو سنسنی دوڑا دینے والی پیشرفت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہری تنازع کے خدشہ جو کبھی ناقابلِ تصور تھا اب دوبارہ ممکن نظر آ رہا ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے جنگ کے فوری خاتمے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں پر مبنی سنجیدہ مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں