انتونیو گوتریس 11

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اردن میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نیاردن کے جنوبی گورنریٹ کرک میں چرچ کے اندر نمازِ جنازہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

عبادت گاہیں امن کے مراکز ہونی چاہئیں اور انہیں ہر ایک کے لئے محفوظ ہونا چاہیے۔انتونیو گوتریش نے زور دیا کہ حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں