اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب جمع نہ کروانے پر این سی سی آئی اے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے گریڈ 16سے اوپر کے 43 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں پر سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں جسٹس اعظم خان نے عامر سہیل انجم سمیت 43 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع کروائیں ورنہ ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے۔







