اسلام آباد ہائیکورٹ 8

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ 1930 مقدمات کے فیصلے کیے

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ ماہ 10 سنگل اور 5 ڈویژن بینچز میں نمٹائے گئے کیسز کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکتوبر میں 1930 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس شاہ رخ ارجمند 364 مقدمات نمٹا کر سرِ فہرست رہے۔جسٹس شاہ رخ ارجمند مسلسل دوسرے ماہ سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے والے جج رہے جبکہ جسٹس انعام امین منہاس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے 172 مقدمات نمٹائے۔

ڈویژن بینچ کے 172 میں سے 100 سے زائد فیصلے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے تحریر کیے اور جسٹس انعام امین منہاس کے بینچ نے 18 قتل کے ریفرنسز کے فیصلے بھی سنائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 10 سنگل بینچز نے اکتوبر میں 1606 مقدمات نمٹائے جبکہ 5 ڈویژن بینچز نے 324 مقدمات کے فیصلے کیے۔اکتوبر میں سنگل اور ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر 1930 مقدمات نمٹائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں