محسن نقوی 15

اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،محسن نقوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلےکے بعد کوئی دھاوا نہیں بولا جا سکتا، اگر کوئی اسلام آباد آئے گا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ سے درخواست کروں گا اپنے شہر میں احتجاج کریں، کسی شہر کو بند یا کسی صوبے پر جا کرحملہ نہیں ہو سکتا، ایک طرف دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات ہو رہی ہے کہ مخصوص قبائل کے لوگ آ رہے ہیں، ہم شہدا کےجنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ لوگ احتجاج کرنے آ رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آج امن وامان کی صورت حال پر اجلاس ہوا، لانگ مارچ کے لیے جتنی محنت کر رہے ہیں اگر اتنی محنت دہشت گردی کےخلاف کریں تو کامیابی ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نےاسلام آباد کی طرف مارچ کو ہر صورت روکنا ہے، سیاسی جلسے،جلوسوں اور جتھوں میں فرق ہوتا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مارچ کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ دیں، ایک بھی جان گئی تو ذمہ دار آرگنائزر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ان کا اور ملک کا نقصان ہو گا، اپوزیشن میں ذمہ دارلوگ ہےامید ہے اس فیصلے کو ریویو کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کو زیب نہیں دیتا کہ ایک طرف شہداء کے جنازے اٹھائیں، دوسری طرف دھرنوں کی تیاری کریں، تمام فورسز کو بتادیا ہےکہ ہر ممکن طریقے سے ان کو روکیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی صورت بدامنی نہیں پھیلانےدیں گے، جوانوں کو بتا دیا ایسا نہیں ہوگا کہ وہ گولی چلائیں توآپ چپ بیٹھیں، میں تومشورہ دوں گا عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اُن کو سوچنا چاہیے دنیا کےاس وقت حالات کیا ہے، ماضی میں اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں