اسرائیلی فوج 105

اسرائیلی فوج کی بمباری سے فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، 20 شہید

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی فوج کی غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں