نمرہ خان 12

خودپسند افراد کو غلام کی ضروت ہوتی ہے اس لیے شادی کرتے ہیں، نمرہ خان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں۔

اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ان کی ذاتی زندگی میں آنے والے اتار چڑھا بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔نمرہ خان اس سے قبل ایک مبینہ طور پر ناموافق ازدواجی تعلق سے نکل چکی ہیں، جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی خوشخبری اہلِ خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی تھی۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو خوش اور مطمئن دیکھا گیا، تاہم کچھ عرصے بعد ان کے نئے رشتے میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

حالیہ دنوں میں نمرہ خان سوشل میڈیا پر متعدد معنی خیز پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کرتی رہی ہیں۔ نمرہ خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ خودپسند افراد شادی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ غلام چاہتے ہیں، انہیں حقیقی رفاقت یا ساتھ کی خواہش نہیں ہوتی۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں