اسحٰق ڈار 51

اسحٰق دار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

گفتگو کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں