اسحاق ڈار 14

اسحق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت بارے تبادلہ خیال اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری روابط اور مذاکرات جلد مثبت اور تعمیری نتیجے تک پہنچیں گے جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں