اسحاق ڈار 15

اسحق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے جمعرات کو ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دوران علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا اور مسلسل بات چیت و سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کی جاری ثالثی کوششوں کو سراہا ، دونوں رہنماں نے امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں فریقین کے درمیان جلد مفاہمت کا باعث بنیں گی جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے نائب وزیراعظم کو رواں ماہ کے آخر میں مصر میں منعقد ہونے والے ریجنل فور م کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں