اسحق ڈار 50

اسحق ڈار کا چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار ،سپلائی و قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کونائب وزیراعظم اسحق ڈار کی زیر صدارت پاکستان میں چینی کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

نائب وزیر اعظم نے پہلے طے پانے والے کمیٹیوں کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو معاہدہ کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جس کے تحت پورے ملک میں خوردہ قیمتیں 164 فی کلوگرام روپے یا اس سے کم ہوں۔

نائب وزیر اعظم نے مارکیٹ کے استحکام اور صارفین کیلئے ملک بھر میں سستی چینی کو یقینی بنانے کیلئے چینی کی سپلائی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں