قصور(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کیمونزم ،سوشلزم کے خاتمے کے بعد اب سرمایہ درانہ نظام بھی اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اس دھرتی پر صرف اگر راج کرے گا تواللہ تعالی کا نظام ہی راج کرے گا جو قیامت تک انسانیت کی فلاح بہبود اور رہنمائی کرکے امیر اور غریب کو جینے کا پورا حق دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سٹی قصور میں جماعت اسلامی قصور کی طرف دی جانے والی عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے جماعت اسلامی ضلع قصور کے سیکرٹری جنرل ملک ابوبکر نعیم۔احمر صدیقی۔ اسد اللہ کمبوہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں ایران اور امریکہ،اسرائیل کی جنگ کے لیے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں حکومت پاکستان نے قومی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ابھی تک کوشش نہیں کی جو کہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ یہ سارا ڈرامہ کسی اور قوت کے کہنے پر رچایا جا رہا ہے جس میں پاکستان صرف ایک نمائشی کردار ادا کر رہا ہے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ امریکہ اب ایک ناقابل شکست طاقت بن چکا ہے لیکن ایرانیوں نے اپنی قوتِ ایمانی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ناقابل شکست صرف اللہ تعالی کی ذات ہے امریکہ اسرائیل کی حیثیت تو صرف کیڑے مکوڑے جیسی ہے جس کو جب چاہیں ایمانی قوت سے مسل کر رکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اقتدار سب سے بڑی قوت ہے تو ان کو بنگلہ دیش کی حسینہ واجدکے انجام سے سبق حاصل کرنا چاہیے کہ قیادتوں کے غلط فیصلے قوموں کو تباہ کر دیتے ہیں اج پوری دنیا کی نظریں اگرچہ پاکستان پر ہیں لیکن قیادت نے اگر کوئی غلط فیصلہ ایران پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو پھر تارہخ اور قوم انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی .
انہوں نے کہا کہ اگرچہ بظاھر جو نظر ا رہا ہے کہ ہماری حکومت اور دیگر اداروں کی حمایت امرہکہ اور اسرائیل کی طرف ہے لیکن پاکستان کی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کو اسلام پیش کرتی ہیجنہوں نے یکسو ئی کے ساتھ اپنی قیادت کے شانہ و بشانہ کھڑے ہو کر کفر کی طاقتوں کا جس دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے خود انتشار کا شکار ہے اور اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کو یرغمال بنا کر اپنے حق میں فیصلے لے رہی جو کہ ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی ممبر سازی مہم شروع کررہی ہے جس کا مقصد قوم کو اجاگر کرکے اس ملک میں قران و سنت کا نفاذ نافذ کر کے اس کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنانا ہےـ









