ثنا نواز 14

اداکارہ ثنا ء جلد نئے ٹی وی پراجیکٹ میں نظر آئیں گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ ثنا ء نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنے پرستاروں کو ایک نئے ٹی وی پراجیکٹ میں نظر آئوں گی جس کے لیے انہوں نے کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔لندن سے ”این این آئی ”سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا ء نے کہا کہ انہیں ڈراموں میں مرکزی کرداروں کی پیشکش کی جا رہی تھی تاہم وہ پہلے معذرت کرتی رہی ہیں اب انہیں ایک ایسے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کا موضوع مجھے اپنی شخصیت کے قریب لگا ہے ۔

اس پراجیکٹ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ بہت جلد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں کی محبت کی مقروض ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل ان سے رابطے میں رہتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ثنا ء نے مزید کہا کہ میںجلد از جلد پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں تاکہ وطن واپسی کے بعد نئے پراجیکٹ کا حصہ بن سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں