ایمن خان 169

اداکارہ ایمن خان سالگرہ پر ڈھیروں مبارکبادیں اور تحئف ملنے پر خوشی سے نہال،سوشل میڈیاپر سب کا شکریہ اداکردیا

کھڈیاں خاص(رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ ایمن خان اپنی سالگرہ پر ڈھیروں مبارکبادیں اور تحائف ملنے پر خوشی سے نہال،سوشل میڈیا پر شکریہ اداکردیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن خان کی سالگرہ گذشتہ دنوں مختلف جگہوں پر منائی گئی جس میں اداکارہ ایمن خان نے اپنی فیملی اور دوستوں سمیت شرکت کی اس موقع پر انہیں ڈھیروں تحئف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے اس کے ساتھ ساتھ انہیں وٹس ایپ،میسجز اور سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کے مبارکبادوں کے پیغامات اور دعائیں ملیں جس پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہی ہیں۔

سماجی ویب سائیٹ پر ان سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کا کہناتھا کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ ان کے پرستار انہیں اتنا زیادہ چاہتے ہیں جب انہیں سالگرہ سے ایک روز قبل اور ابتک سینکڑوں میسجز اوروٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا انہیں اتنا اچھا لگاکہ وہ سوشل میڈیا پر آکر ان سب کا شکریہ اداکرنے پر مجبور ہوگئیں۔ایمن خان نے مذید کہاکہ وہ اپنے ان پرستاروں کے لیئے اچھے اچھے پراجیکٹس لے کر آتی رہیں گی تاکہ وہ اور ان سے محبت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں