نمیر خان 16

اداکارنمیر خان کے بھتیجے کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار نمیر خان کے بھتیجے کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ نمیر خان نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کم وقت میں ناظرین کے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ میں میں ایک مختصر معاون کردار سے کیا تھا، جس کے بعد وہ کئی معروف ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

نمیر خان ہمیشہ اپنے خاندان سے گہری وابستگی اور مضبوط خاندانی رشتوں کے بارے میں کھل کر بات کرتے رہے ہیں۔حال ہی میں نمیر خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے ننھے بھتیجے فارس کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تاہم، اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے ایک انتہائی افسوس ناک خبر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی کہ ان کے پیارے بھتیجے فارس کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس خبر نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا، بعد ازاں اداکار نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام سے ہٹا دی۔

نمیر خان کے بھائی سمیر نواز خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ اور صبر کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہر چیز اللہ تعالی کی امانت ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔اس افسوس ناک خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور دعاں کا سلسلہ جاری ہے، متعدد افراد نے مرحوم بچے کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے ہمت و حوصلے کی دعا بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں