لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں11 دسمبر کے لئے مقرر کردیں۔
جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اپیل کنندگان کی جانب سے دائر کی گئی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت بطور ریگولر کیس ہوگی، اپیل کنندگان نے موقف اختیار ہے کہ الیکشن کمیشن نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے احمد خان بچر اور ملک احمد خان چٹھہ کو سانحہ نو مئی کیس میں سزا سنائی ،
الیکشن کمیشن نے موقف سنے بغیر احمد خان بھچر کو حلقہ پی پی 87میانوالی اور محمد احمد خان چٹھہ کو حلقہ این اے 66وزیرآباد سے نااہل قرار دے دیا ،اپیل کنندگان نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے صریحا منافی ہے۔عدالت 11دسمبر کو فریقین کے دلائل سن کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔









