مولانا فضل الرحمان 189

اب اداروں کو حقیقی طور پر اپنی متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دینے ہوں گے‘مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پی ڈی ایم اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے تحریک انصاف کی قیادت الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کو تنقید اور الزام تراشی سے دباو¿ میں لانے کا ہر مذموم حربہ استعمال کر رہی ہے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ حربے ناکام ہو چکے ، اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آزادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندر مضبوط فیصلے دینے ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلا ٹیسٹ کیس ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں