میرا 14

آنے والے مہینوں میں کامیڈی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہوں ‘ میرا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہاہے کہ آنے والے مہینوں میں ایک کامیڈی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہوں ، مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ فلمیں زیادہ اچھی لگتی ہیں لیکن نیا تجربہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” سائیکو ” کو ملنے والی کامیابی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سینما انڈسٹری کی بحالی شروع ہو چکی ہے اور اس سے نئے سرمایہ کاروں کو بھی حوصلہ ملا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں سرمایہ کاروں کو مل کر فلمیں بنانی چاہئیں جس سے بڑے پراجیکٹ کی فلمیں بھی بنیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں