شازیہ مری 98

آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں۔

خصوصی گفتگو کے د وران شازیہ مری نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پارلیمان مضبوط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کو نقصان نہیں ہوا بلکہ اس سے عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔پی پی پی ترجمان نے کہا کہ آئینی عہدوں کو یہ استثنی دیگر ممالک میں بھی حاصل ہے.

صدارتی مدت کے بعد صدر پبلک آفس ہولڈر بنیں گے تو استثنی ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں، صدر مملکت مدت پورے ہونے کے بعد سیاست میں آئیں گے تو استثنی نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں