ڈاکٹر عشرت العباد خان 58

آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ اورمیری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عالمی یومِ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری سچائی، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور مشکل حالات کے باوجود حقائق عوام تک پہنچانا ایک عظیم قومی خدمت ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کو مختلف چیلنجز، دبا، عدم تحفظ اور محدود وسائل کا سامنا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پہچان پاکستان ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں