راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون میں اضافے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، خطے میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔









