بشریٰ انصاری 131

آج بھی سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہوں یہی میری کامیابی کا رازہے ‘بشریٰ انصاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو کامیابی کے لئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی ،شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو میںلگی رہتی ہے اور شاید یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میںمنزل کو نہیں پا سکتا ۔جن لوگوںنے کسی شعبے میں اپنی زندگی کا حصہ گزارا ہوتا ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز کچھ نیا سیکھوں اور یہی جستجو میری کامیابی کا راز ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کیا ہے اور پاکستانی فلمیں دیکھنے کے لئے سینما گھر بھی جاتی ہوں ۔ ہماری فلمیں کسی بھی طور پر بالی ووڈ کے معیار سے کم نہیں ، نوجوان رائٹرز اور ڈائریکٹرز کے آنے سے کراچی کی فلم انڈسٹری نے بڑا فروغ پایا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں