جعفرخان مندوخیل 56

آئی ٹی ایکسپورٹ کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہوگا،جعفر خان مندوخیل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہوگا۔ روزگار دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ بلوچستان میں روزگار اور امن و امان بڑے چیلنجز ہیں۔ سیلانی کے فلاحی اور تربیتی پروگراموں کو سراہتا ہوں۔ وہ پیر کوکراچی میں سیلانی ویلفیئر کے ہیڈ آفس اور سیلانی آئی ٹی پارک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔گورنر بلوچستان نیزیر تعلیم طلبہ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر سیلانی کے حکام نے آئی ٹی تعلیم، تربیت اور معیار کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیلانی میں زیر تعلیم طلبہ نے گورنر بلوچستان کو مختلف کورسز، جدید ٹیکنالوجی پروگرامز اور روزگار کے مواقع سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ سیلانی آئی ٹی پارک آکر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے اور یہاں غریب اور متوسط طبقے کے نوجوان بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل نے کہا کہ زیتون اشرف آئی ٹی پارک آکر بہت خوشی ہوئی ہے ۔اس آئی ٹی پارک سے غریب لڑکے مستفید ہورہے ہیں ۔تعلیم تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن جاب نہیں ملتی ۔آئی ٹی کا دنیا بھر میں بہت بڑا اسکوپ ہے ۔ہم نے آئی ٹی کی ایکسپورٹ کو 4 ارب سے 100 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے ۔

اس وقت آئی ٹی کی ایکسپورٹ 4 ارب ڈالر ہے آئی ٹی ایک ایسا شعبہ ہے جس کی کوئی حد نہیں .بلوچستان میں بزنس نہیں ہے.ہم سیلانی کے ساتھ مل کر ان کی چیریٹی سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کا بہت بڑا مسئلہ ہے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مس مینیج ہے ۔امن امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔افغانستان کی صورتحال بہت لمبی کہانی ہے ۔ٹی ٹی پی اب دس فیصد بھی نہیں رہی ہے۔

مکران بیلٹ میں، پنجگور اور تربت وغیرہ بزنس کے لیے بہتر ہے ۔پاکستان میں سب سے اچھی کپاس بلوچستان میں ہوتی ہے ۔لائیو اسٹاک سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے۔جعفر خان مندو خیل نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان میں حالیہ کارروائی کے بعد بلوچستان میں ٹی ٹی پی کی کارروائیاں صرف دس فی صد رہ گئی ہیں سیلانی کی خدمات سے بلوچستان میں بھی دائرہ اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں