اسد عمر 78

9 مئی واقعات ،شاہ محمود قریشی ،اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد نے شاہ محمود قریشی اوراسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔شاہ محمود قریشی نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی دائر کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں