جوڈیشل الاؤنس 62

9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کابھی حکم

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے18غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری قرار دئیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ۔اشتہاری قرار دئیے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی شامل ہیں۔

حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف بھی اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزمان میں شامل ہیں۔عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات جاری کیے گئے۔عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں