عسکری ٹاور حملہ کیس

9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کی ضمانتیں خارج

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلائو گھیرائو کے 3مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرسرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرجلا گھیرا کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، جلا گھیرا میں ملوث نہیں ہیں۔پراسیکیوشن نے ضمانتوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف چالان جمع ہوچکا ہے، ملزمان کے خلاف تمام شوائد پیش کردئیے ہیں، عدالت ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 5میں سے 3مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں۔دونوں رہنمائوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون اور نصیر آباد پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔