عبدالعلیم خان 16

6 ستمبر کو قوم ،افواج پاکستان نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا’عبدالعلیم خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر تاریخ کا روشن باب ہے جب قوم اور افواج پاکستان نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا۔

یوم دفاع پر وفاقی وزیر مواصلات نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاک فوج اور قوم نے 1965میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،اب مضبوط اور خوشحال پاکستان ہی ہمارے شہدا کی قربانیوں کا بہترین صلہ ہے۔انہوںنے کہا کہ 6 ستمبر تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب قوم اورافواج پاکستان نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا،شہدا ئے وطن نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہدا ء اورغازیوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

آج کے دن شہدا ء اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کی تاریخ رقم کی،فوج کی بہادری، جرات اورقربانیوں پرپوری قوم کوفخر ہے،یوم دفاع ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے،آج کے دن عہدکرتے ہیں کہ وطن عزیز کی ترقی،استحکام اور سلامتی کے لئے کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں