رضا ربانی 43

28ویں آئینی ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں، رضا ربانی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ حکمران اشرافیہ کو ادراک ہونا چاہیے کہ آئین مزید کسی آئینی ترمیم کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے، 26ویں،27ویں ترامیم آئین کی متعدد دفعات، خصوصا عدلیہ سے متعلق شقوں کو مسخ کرچکی ہیں۔

پی پی سینیٹرنے کہا کہ کسی جج کا اس کی رضامندی کے بغیر تبادلہ عدلیہ کی آزادی پر ضرب ہے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان دونوں ترامیم کے خلاف پیدا ہونے والے ردِعمل کا جائزہ لے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد اصلاحی اقدامات کرے، نئیصوبوں کا قیام اور صوبائی خودمختاری ایسے معاملات ہیں جنہیں چھیڑنا مناسب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں