طارق فضل چوہدری 11

21دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران 21 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشتگردوں کا انجام تک پہنچنا ہماری بہادر افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، عزم اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایاجائے گا۔ انہوں نے قومی پرچم سمیت پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے ہیش ٹیگ بھی شیئر کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں