لین جیان 18

2026 کے لیے گلوبل ہیومن رائٹس گورننس سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے “حق ترقی کے اعلامیے” کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر 2026 کے لیے گلوبل ہیومن رائٹس گورننس سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم 11 سے 12 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

پیر کے روزوزارت خارجہ کےترجمان کے مطابق،اس فورم میں تقریباً ایک سو ممالک کے نمائندوں سمیت اقوام متحدہ اور بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ شرکاء “ترقی سے انسانی حقوق کے فروغ ” کے تصور پرتبادلہ خیال کریں گے ، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں گے،اور اتفاق رائے حاصل کریں گے ۔

اس فورم کا مقصد “حق ترقی کے اعلامیے’ میں پیش کیے جانے والے وژن کی تکمیل ہے تاکہ ایک منصفانہ، معقول اور جامع انسانی حقوق کی عالمی گورننس قائم کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں