لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے 190 ملین پائونڈ کے اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کل ( جمعرات) 13 جولائی کو طلب کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نیب کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا جس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتیش کیلئے13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب پیشی کے دوران اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل لائیں۔ذرائع کے مطابق نوٹس کے ذریعے نیب نے بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز جبکہ شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ دستاویز طلب کی ہیں۔