بیرسٹر گوہر 10

19 جون کو خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ 19 جون کو خیبرپختونخوا کا مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا، ان شاء اللہ تمام اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے تمام اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کی جائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی سے بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کے مفاد کو نقصان پہنچے، عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں