جوڈیشل الاؤنس 30

160 کنال اراضی منتقلی کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر نارووال سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نارووال میں 160کنال اراضی ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ کے نام منتقل کرنے کے معاملے میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نارووال سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے شہری مقصود گورایہ کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ”عدالت عالیہ نے اس 160کنال اراضی سے متعلق کیس میں حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔یہ اراضی فوجی الاٹمنٹ ہے اور بارڈر ایریا کمیٹی کا این او سی بھی ہمارے نام ہے۔2004سے اس زمین کا قبضہ بھی ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکم امتناعی کے باوجود ڈپٹی کمشنر نارووال نے انتقال پاس کیا۔اراضی کا انتقال ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ کے نام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال اور ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ سمیت دیگر نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر نارووال اور دیگر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں